
کوئٹہ:تحریک تحفظ آئین پاکستان کی رکن جماعتوں کا اہم اجلاس پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی دفتر میں علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبد الرحیم زیارت وال بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر غلام نبی مری پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داد شاہ کاکڑ سردار خادم وردگ مجلس وحدت مسلمین کے علامہ مقصود علی ڈومکی علامہ شیخ ولایت حسین جعفری حاجی غلام حسین اخلاقی و دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال بلوچستان کے حالات اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جدوجہد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔