لیاری گینگ وار کے سابقہ سرغنہ رحمان ڈکیت کا بیٹا مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: لیاری میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والا لیاری گینگ وار کے سابقہ سرغنہ رحمان ڈکیت کا جانشین نبی بخش پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں مارا گیا جبکہ ساتھی زخمی حالت میں پکڑا گیا۔



سابق نگران وزیراعظم انوارلحق کاکڑوزرات ہاؤسنگ کےنادہندہ نکلے

| وقتِ اشاعت :  


سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو اقتدار جاتے ہی پہلا نوٹس موصول ہو گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزرات ہاوسنگ اینڈورکس نےرقم کی ادائیگی کیلئے انوارالحق کاکڑکونوٹس جاری کردیا ، انوارالحق کاکڑ بطور سینیٹر منسٹرز انکلیومیں گزشتہ ساڑھے5سال سےمقیم ہیں، انوارالحق کاکڑ کے ذمے منسٹرز انکلیو میں  رہائشگاہ کا60لاکھ کرایہ واجب الادا ہے ،… Read more »



بلوچستان میں لا پتہ افراد کا مسئلہ حل اور حقو ق کی فر اہمی ممکن بنا ئی جا ئے ، لیا قت بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں تنظیم پر توجہ مقامی مسائل کو اجاگراورمسلسل محنت کی بدولت انتخابات میں کامیابی حاصل کی کارکنان کی جدوجہد وکامیابی کو نظریاتی رنگ دیکر بہتر منصوبہ بندی کے تحت مزید کامیابی حاصل کریں گے کراچی ودیگر علاقوں میں نتائج تبدیل کرنے کے خلاف عدالت میں جانے کیساتھاحتجاج بھی کررہے ہیں ۔گوادر ،جعفرآبادکے عوام نے سرخروکیا ۔



بلوچستان میں ٹیچنگ سٹاف کے 20ہزار سے زائد اساتذہ سکولوں سے غیر حا ضر ہیں ، اساتذہ تنظیم کا انکشاف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جونیئر ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر محمد یوسف کاکڑ نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیچنگ سٹاف میں 20 ہزار کے لگ بھگ اساتذہ سکولوں سے غیر حاضر ہیں تقریباً 2 ہزار سے زائد اساتذہ بیرون ملک بیٹھ کر تنخواہیں لے رہے ہیں۔ 20 ہزار سے زائد اسامیاں خالی ہیں۔



رمضان المبارک کے دوران گیس اور بجلی کی بندش سے گریز کیا جائے،وزیر اعلی بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوئی سدرن گیس کمپنی اور کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران گیس اور بجلی کی بندش سے گریز کیا جائے خصوصاً سحر و افطار کے وقت گیس اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ۔



ملکی سالمیت، خودمختاری کے دفاع کیلئے بھرپور طریقے سے تیار ہیں، آرمی چیف

| وقتِ اشاعت :  


آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے رحیم یار خان کے قریب فیلڈ مشقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پورا دن جوانوں کے ساتھ گزارا، اس دوران انہوں نے ٹینک، انفنٹری، آرٹلری ایئرڈیفنس اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا مشاہدہ کیا۔



صدارتی انتخاب میں بلوچستان سے آصف علی زرداری کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریںگے ، سرفراز بگٹی کوئٹہ( این این آئی) وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازاحمد بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں دوبارہ تاریخ لکھی جا رہی ہے پہلی بار ملکی تاریخ میں آصف علی زرداری دوسری مرتبہ صدرمملکت بننے جارہے ہیںآصف علی زرداری مفاہمت کی سیاست کے بادشاہ سمجھے جاتے ہیںانہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے معاملے پر سنجیدہ اقدامات کئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو بلو چستان اسمبلی میں شرکت کر نے سے قبل میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازاحمد بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی تر قی میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صف اول کا کر دار ادا کیا ہے اور بلوچستان کے معاملے پر آصف علی زرداری کا کردار سنہرے حروف میں لکھا جائے گاہم بلوچستان سے آصف علی زرداری کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت چل رہی ہے نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے تین بار ملاقات ہو چکی ہے انکی جماعت آپسی مشاورت کر رہے ہیں مشاورت کا فائنل رانڈ ہو گا۔ وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازاحمد بگٹی نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے دستوں سے ملاقات اور مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک گفتگو بھی ہوئی ہے سیا سی جماعتوں کو بلو چستان کی سیا ست کو تھوڑا مختلف رکھنا ہوگا اس وقت اپوزیشن اور حکومت دونوں کو ساتھ لے کر چلنے کا وقت ہے سیا سی ڈائیلاگ ہمیشہ جا ری رکھنے چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کا بینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت جا ری ہے صدارتی اور سینٹ کے انتخابات کے بعد ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں فیصلہ ہوگا کہ کس جماعت کو کتنی سیٹیں دینی ہیں ۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازاحمد بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں دوبارہ تاریخ لکھی جا رہی ہے پہلی بار ملکی تاریخ میں آصف علی زرداری دوسری مرتبہ صدرمملکت بننے جارہے ہیں



رمضان میں تما م ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ز میں سستے بازار منعقد کئے جا ئیں گے ، چیف سیکرٹری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کانفرنس منعقد ہوا جس میں اینٹی اسمگلنگ، رمضان المبارک میں سستے بازارکا قیام، صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی، معیاری تعلیم کی فراہمی و دیگر متعلقہ آمور کا جائزہ لیا گیا۔



ہم پارلیمنٹ کے اندرہی نہیں باہر بھی مشکلات پیدا کرسکتےہیں،فضل الرحمن

| وقتِ اشاعت :  


جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم صرف پارلیمنٹ میں نہیں پارلیمنٹ سےباہر بھی مشکلات پیدا کرسکتےہیں۔ میں نے شہباز شریف سے کہا اپوزیشن میں آجاؤ کہیں ہماری تحریک کا نشانہ آپ نہ بن جائیں۔



مشکل ہےناممکن نہیں،ہم پاکستان کو بنائیں گے، آصف زرداری

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور اتحادی جماعتوں کے متفقہ صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف نےکہاہےچیلنجزہیں، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے،مشکل ہےناممکن نہیں،ہم پاکستان کوبنائیں گےپاکستان کواس ڈگرپرلیکرجائیں گےجہاں سب فخرکریں گے۔