
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے ترجمان نے بی این پی کی جانب سے بلا جواز تنقید اور غلط بیانی کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی این پی اپنی دوغلی پالیسی کی بناء پر عوام کا اعتماد پہلے ہی کھوچکی ہے اور اب وہ بلا جواز تنقید برائے تنقید اور غلط بیانی کے ذریعے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہے