کوئٹہ ( این این آئی ) بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں بلوچ قومی آزادی کے شہداء شہید امیر بخش سگار شہید حمیدشاہیں شہید شاہ محمد بگٹی شہید بازخان بلوچ شہید نثار مینگل شہید قمبرچاکر شہید الیاس نذر بانک جانل ڈومبکی بانک زامور ڈومبکی اور دیگر شہداء کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ شہداء حق سچائی اور آزادی کے لئے خاک وطن پر قربان ہوکر فکری ورثہ کے طور پر انہوں نے ہمیں آزادی کا ایک نصب العین اور فلسفہ دیا ہمیں ان کی فکر اور نظریہ کے رہنمائی اور روشنی میں آگے بڑھنے چاہیے