سین سیلواڈور: وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور کے میچ فکسنگ میں سزا یافتہ فٹ بالر الفریڈ پیشیکو کو گولیاں مارکر قتل کردیا گیا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ پشیکو کو ایک مسلح شخص نے ایل سلواڈور کے شہر سانتا اینا کے ایک پیٹرول پمپ میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے فائرنگ سے دو دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کی جارہی ہے
لندن : پریمیئر لیگ فٹبال میں کھیلے میچ میں سائوتھمپٹن نےآرسنل کو یکطرفہ کھیل کے بعد صفر کے مقابلے میں چار گولز سے ہرا دیا ۔ پریمیئر لیگ فٹبال میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل اور ساؤتھمپٹن کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا ۔ ساؤتھمپٹن نے کھیل کے آغاز سے ہی حریف ٹیم پر پریشر برقرار رکھا اور حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔ انہوں نے میچ کے انیسویں منٹ میں پہلا گول داغ کر برتری قائم کی ۔ اس کے بعد ساؤتھمپٹن نے وقفے وقفے سے مزید تین مرتبہ بال کو جال کا راستہ دکھایا ۔ جبکہ دوسری ٹیم ایک بھی گول سکور کرنے میں ناکام رہی ۔
دبئی: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے 2015 میں قومی ٹیم کے کامیاب ترین بالر یاسر شاہ کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل کردیا ہے جس کے بعد ان پر ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد لگ گئی ہے ۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی اعلامیے کے مطابق 13 نومبر کو متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ڈوپ ٹیسٹ کے لئے یاسر شاہ کے یورین کے نمونے لئے تھے، جن کی رپورٹس میں ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے،ان کے نمونوں میں ممنوعہ کیمیائی مادہ کلورٹالیڈون پایا گیا ہے
لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ انہوں نے محمد حفیظ اور اظہر علی کو پیار سے سمجھادیا ہے کہ اگر عامر کو ٹیم میں شامل کیا گیا تو انہیں ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں محمد حفیظ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے شہریار خان نے کہا کہ یہ پی سی بی کی کوتاہی ہے کہ کھلاڑیوں کے تحفظات کو ان تک پہنچانے والی کمیٹی نے وقت پر سارے معاملات سے انہیں آگاہ نہیں کیا۔ انہوں نے دونوں کھلاڑیوں کا بڑی وضاحت سے موقف سنا ہے، ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں کو بڑے پیار سے سمجھایا کہ وہ ان کی کچھ باتیں مانتے ہیں اور کچھ نہیں مانتے۔ عامر کو ابھی ٹیم میں شامل نہیں
کراچی: سابق کرکٹر اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ باسط علی نے محمد حفیظ اور اظہر کی جانب سے محمد عامر کی مخالفت کے بعد پیدا ہونے والے بحران کو حل کرنے کی پیشکش کردی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے تربیتی کیمپ میں محمد عامر کا نام بھی شامل کیا تھا لیکن گزشتہ روز ایک روزہ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ نے عامر کی موجودگی کے سبب ٹرینگ کیمپ میں شرکت سے انکار کر کے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک نئے مسئلے سے دوچار کردیا تھا۔
اظہر علی نے اس معاملے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ محمد عامر کا کیمپ میں ہونا قبول نہیں، جب تک محمد عامر کیمپ میں موجود ہیں ہم شریک نہیں ہوں
کراچی: اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ محمد عامر کی تربیتی کیمپ میں موجودگی پر قومی ٹیم میں بغاوت کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، محمد حفیظ اور قومی ایک روزہ ٹیم کے قائد اظہر علی نے تربیتی کیمپ کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ایوارڈ 2015 کا اعلان کردیا جس کے مطابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ پلیئر آف دی ایئر کے علاوہ سرگارفیلڈ سوبر ٹرافی جیتنے والے چوتھے آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے جب کہ جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈیویلئرزنے ون ڈے کرکٹ میں پلیئرآف دی ایئرکا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
کراچی: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ عامر باکسنگ چھوڑ دیں، مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا کہ عامر باکسنگ رنگ میں جائیں اورمقابلے کریں۔
آسٹریلیا میں تقریباً 320 لوگ ساحل پر سانتا کلاز کے لباس میں موج رانی کے لیے جمع ہوئے اور ایک ساتھ سرفنگ سیکھنے کا ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ خاص بات یہ تھی کہ ان میں سے تقریباً سبھی سانتا کے لباس میں تھے جو کرسمس میلے کی روح کی عکاس ہے
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور اسٹار کھلاڑی شاہدآفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے اپنے پیغامات میں آرمی پبلک اسکول(اے پی ایس) کے متاثرہ والدین کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا۔