|

وقتِ اشاعت :   December 7 – 2014

میونخ/لندن /میڈرڈ(آزادی نیوز) دنیائے فٹبال کے مشہور لیگز کے میچز جاری نیوکاسل نے چیلسی کو ہراکر ان کا ناقابل شکست رہنے کا تسلسل توڑ دیا جبکہ کرسٹیانو رونالڈو کی ریال میڈرڈ کے لئے ایک اور ہیٹرک لالیگا میں 23ہیٹرک داغ دئیے تفصیلات کے مطابق انگلش پریمئر لیگ میں نو میچز کھیلے گئے ویسٹ ہیم نے سوانزی ، نیوکاسل نے چیلسی ، کیو پی آر نے برنلے ،اسٹوک سٹی نے آرسنل ، مانچسٹر سٹی نے ایورٹن کو شکست دیدی جبکہ کرسٹل پلیس ، ٹوٹہنام، لیورپول ، سنڈر لینڈ ، ہل سٹی و ویسٹ برومووچ کا میچ برابر رہا جرمن لیگ میں بائرن میونخ ، بورسیا ڈورٹمنڈ، شالکے کی فتح جبکہ اسپینش لیگ میں ایتھلیٹکو میڈرڈ ، ریال میڈرڈ اور مالاگا نے اپنے اپنے میچ جیت لیے انگلش پریمئر لیگ کے سینٹ جیمز پارک میں کھیلے گئے میچ میں نیوکاسل یونائیٹڈ نے چیلسی کو 2-1سے شکست دیکر لیگ میں پہلی پوزیشن پر چیلسی کو دھچکا دیدیاتفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول سے برابرتھا نیوکاسل یونائیٹڈ سیسے نے کھیل کے 57ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی اس کے بعد کھیل کے 78ویں منٹ میں اپنا اور ٹیم کے لئے دوسرا گول کرکے مقابلہ 2-0کردیا کھیل کے اختتام سے 7منٹ قبل چیلسی کے ڈروگبا نے خسارہ کم کرنے کی کوشش کی آخری لمحات میں بھی قسمت چیلسی کا ساتھ نہ دے سکی اور اس طرح نیوکاسل یونائیٹڈ نے یہ میچ دو ایک سے جیت لیا واضح رہے کہ لیگ میں 15میچز بعد چیلسی کو پہلی شکست ہے ۔ اسپینش لیگ میں کھیلے گئے میچ میں ریال میڈرڈ نے سیلٹا کو تین صفر سے ہرادیا رونالڈو کی شاندار ہیٹرک جوکہ ان کا اسپینش لیگ میں 23واں ہیٹرک تھا اور اس کے ساتھ وہ لیگ میں دو سو گول کرنے میں کامیاب جرمن لیگ میں کھیلے گئے میچ میں ریبری کے گول کی بدولت بائرن میونخ نے بائرن لیوکروزن کو شکست دیدی یورپ کی لیگ کے دیگر کھیلے گئے میچ میں ویسٹ ہیم نے سٹوک سٹی کیو پی آر نے برنلے شالکا نے اسٹوگرڈ ، بورسیا ڈورٹمنڈ نے ہرتابرنل کو ، ایتھلیٹکو میڈرڈ نے ایلچی اور مالاگا نے ڈیبوٹیگو کو شکست دیدی ۔