|

وقتِ اشاعت :   April 25 – 2024

خضدار :  جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنماؤں ندیم الرحمن بلوچ میر شہزاد غلامانی حاجی محم اقبال رئیسانی میر یاسر احمد مینگل نے کہا ہے کہ حلقہ پی بی 20 خضدار تھری کے انتخابات میں تاریخی دھاندلی کی گئی،حلقے کے گیارہ پولینگ اسٹیشنوں سے دس ہزار بیلٹ پیپر چوری کی گئی

جس کی ہم نے اسی دن باقاعدہ نشاندہی کر دی،دھاندلی شدہ نتیجے کے خلاف ہم نے احتجاج کیا اور دوبارہ گنتی کی درخواست بھی دی،ہماری درخواست کے بعد بدھ کی شب بی این پی کے کارکنان اپنیے قائدین اور بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے حمایتوں نے الیکشن کمیشن کے مقامی دفتر پر حملہ کر کے مزید ٹھپے مارے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوارن کیا اس موقع پر جھالاوان عوامی پینل کے رہنماوں میر فدا احمد قلندرانی،حافظ علی اکبر محمد زئی،محمد اکرم جتک اور دیگر بھی موجود تھے جھالاوان عوامی پینل کے رہنماوں کا کہنا تھا

کہ جمعیت علماء اسلام ایم پی اے و اپوزیشن لیڈر کے زریعے ضلع خضدار میں بی این پی کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہی ہے

بدھ کی شب الیکشن کمیشن کے مقامی دفتر میں بی این پی کے جن کارندوں نے حملہ کیا تھا مبینہ طور پر ٹھپے لگائے تھے

انہیں میر یونس عزیز زہری نے اپنی گھر میں پنا دی رکھی تھی جمعیت علماء اسلام کے قائدین کو ہم متوجہ کرنا چاہتے ہیں کہ اپوزیشن لیڈر عوام کی حقوق کا ضامن ہوتا ہے مگر یہاں اس کا کردار غیر منصفانہ اور علاقے میں افراتفری پھیلانے کی ہے میر ندیم الرحمن بلوچ نے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے الزام لگایا کہ 21 اپریل کو حلقہ پی بی 20 خضدار تھری کے ضمنی انتخابات میں سرعام دھاندلی کی تھی جس کے تمام ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں

خصوصا گیاری پولینگ اسٹیشنوں جن کی نشاندہی ہم نے پہلے دن ہی کی تھی جہاں سے مجموعی طور پر دس ہزار بیلٹ پیپر چوری ہو گئیں تھیں جن کے زریعے ہمارے مخالفین ٹھپے لگا کر ہماری جیت کو اپنی جیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تھی ہمیں افسو س ہے کہ ضلع خضدار کی انتظامیہ یکطرفہ ہے جن کی ہمدردیاں ہماری مخالفین کی جانب ہے جس علاقے کے لئے نیک شگون نہیں ہم نے دھاندلی کے خلاف آر او کے پاس درخواست جمع کی اور حلقے میں دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی گزشتہ رات جب کاسٹ شدہ بیلٹ پیپر ز الیکشن کمیشن کے مقامی دفتر کو منتقل کی گئی تو بی این پی کے مسلح کارندے مبینہ طور پر الیکشن کمیشن کے مقامی دفتر پر حملہ آور ہوئے رات بھر ٹھپے لگا کر عوام کی رائے کو تبدیل کرنے کی کوشش کی بی این پی کے جن کارندوں نے یہ کام سر انجام دیا انہیں جمعیت علماء اسلام کے ایم پی اے اور بلوچستان کے اپوزیشن لیڈر کی مبینہ حمایت حاصل تھی یہ تمام لوگ پہلے اپوزیشن لیڈر کے گھر میں جمع ہو گئے اور بعد ازاں گھر کے بلمقابل الیکشن کمیشن کے مقامی دفتر پر حملہ آور ہوئے ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ حلقہ پی بی 20 خضدار تھری سے ہمارے قائد میر شفیق الرحمن مینگل واضح اکثریت سے جیت چکے ہیں ان کی جیت کو ہار میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی عوامی رائے کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم سخت ردعمل کا مظاہرہ کرینگے جس کے لئے قومی شاہراہیں بلاک کرنے سمیت دیگر احتجاج کے تمام جہوری طریقے شامل ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *