|

وقتِ اشاعت :   April 25 – 2024

کوئٹہ: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے کارروائی کرتے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گزشتہ روز فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے )سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا،

ترجمان کے مطابق ملزم محمد زاہد کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کیا گیا ملزم نے بسم اللہ کمیشن شاپ کے نام سے واٹس ایپ گروپ بنایا ہوا تھاملزم مذکورہ گروپ میں گندم، چاول اور دیگر اجناس کی فروخت کے حوالے سے پوسٹیں شئیر کرتا تھاملزم نے اجناس کی فروخت کی آڑ میں شکایت کنندہ سے لاکھوں روپے وصول کئے۔

ملزم نے مجموعی طور پر 37 لاکھ 74 ہزار روپے سے زائد ہتھیائے ملزم نے مذکورہ رقم بینک اکاونٹ میں ٹرانسفر کروائی ملزم پیسے وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے ملزم کو جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈی جی خان سے گرفتار کیا ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا گیادیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *