|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2015

کراچی: لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کے 2 کارندے ہلاک ہوگئے ۔ کراچی کے علاقے لیاری میں الفلاح روڈ پر پولیس نے ملزمان کی موجودگی پر کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے، لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شہریار اور سہیل کے نام سے ہوئی ہے، دونوں ملزمان کا تعلق بابا لاڈلہ گروپ سے ہے اور ان کے خلاف خلاف قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری کے کئی مقدمات  درج تھے۔