|

وقتِ اشاعت :   April 24 – 2014

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔ لیویز کے مطابق ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ مقتولین کی شناخت بلیدہ کے علاقے سولو کے رہائشی محمد آصف ولد داد محمد اور کلی مہناس بلیدہ کے رہائشی محمد ایوب ولد فقیر محمد کے ناموں سے ہوئی ہیں۔ لیویز کا کہنا ہے کہ دونو ں افراد جرائم پیشہ تھے اور چوری و ڈکیتی کے مقدمات میں اشتہاری قرار دیئے گئے تھے تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش کررہی ہے۔ جبکہ پنجگورکے علاقے چتکان جامعہ مسجد کے قریب عینی شاہدین کے نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار نے ایف سی کی گاڑی پرفائرنگ کرکے مسجد کے تنگ گلیوں سے فرار ہوئے،ایف سی نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے علاقے کو چاروں طرف سے گھیرے میں کر ملزمان کی تلاش شروع کردی تاہم آخری اطلاع تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ علاوہ ازیں ضلع میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا۔ لیویز کے مطابق ڈیرہ بگٹی سے چالیس کلو میٹر دور پیر سوری دربار کے قریب نامعلوم افراد نے کنواں نمبر اکیس سے پیر کوہ گیس پلانٹ کو جانے والی 16انچ قطر کی گیس پائپ لائن کے ساتھ دھماکا خیز مواد نصب کر رکھا تھا ۔ دھماکے سے گیس پائپ لائن کا کئی فٹ حصہ تباہ ہوگیا اور مذکورہ کنویں سے پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ دریں اثناء پنجگور کے علاقے وشبود میں ایک لینگوئج سنیٹر کے آفس میں نامعلوم افرادکی جانب سے دیسی ساختہ بم رکھا گیا،اسکول انتظامیہ کی اطلاع پر پولیس جائے واقوع پر جاکر بم کو ناکارہ بنا نے کی کوشش کی لیکن پولیس کی تجربہ کی کمی وجہ سے ایف سی کو بولایا گیا ،جنہوں نے فوراً آکر بم کو اٹھا کراپنے ساتھ کیمپ میں لے جاکر ناکارہ بنادیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے یہ ایک چھوٹی سی دیسی ساختہ بم ہے اسکے ذریعے چھوٹی دیواروں اور کھڑکیوں ،دروازوں کو نقصان پہنچایا جاسکتا ہے بڑی نقصان نہیں ہو سکتی ہے۔