|

وقتِ اشاعت :   July 12 – 2014

لگ بھگ ایک سو سال قبل ،، انیسو سو بیس کو،،کوپا کپ کے ایک میچ میں یوراگوئے نے habib copyبرازیل کی ٹیم کو ایک میچ کے دوران صفر کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی تھی۔اتنے بڑے مارجن کی شکست آٹھ جولائی دو ہزار چودہ تک برقرار رہی اور اس دورانیے میں کسی اور ٹیم کو نہ یہ جرات ہوئی اور نہ حوصلہ کہ وہ برازیل کو دوبارہ ایسی ہزیمت سے دوچار کرے۔دو ہزار چودہ کے ورلڈ کپ جیتنے کا خواب لیے برازیل کی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈز پر ہوم کراؤڈز کی موجودگی میں اپنے سفر پر رواں دواں تھی، گروپ میچز میں پہلے میکسیکو اور پھر پری کوراٹر فائنل میں چلی نے برازیل کے اس سفر میں روڑے اٹکانے کی کوشش تو ضرور کی مگر کامیاب نہ ہوسکے اور میزبان ٹیم کوارٹر فائنل میچ میں کولمبیا کو روند کر سیمی فائنل تک جاپہنچی۔مگر پھر کچھ ایسا ہوگیا کہ جس کی نہ توقع تھی اور نہ ہی تصور۔ریو ڈی جنیرو کے ماراکنا اسڈیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میچ میں ورلڈ کپ کی موسٹ فیوریٹ برازیل کو جرمنی کے ہاتھوں ایک کے مقابلے میں سات گولوں کی ناقابل یقین کا سامنا کرنا پڑا۔یہ ایک ایسا لمحہ تھا کہ نہ صرف پوری برازیلین ٹیم، گراؤنڈ میں موجود تماشائی بلکہ پورا برازیل اور دنیا بھر میں موجود برازیلین ٹیم کے مداحوں کی آنکھوں میں آنسو چھلک گئے۔اس شکست نے انیس پچاس کے اسی شہر کے اسی اسٹیڈیم میں یوراگوئے کے خلاف ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں شکست کے زخموں کی یاد دوبارہ تازہ کردی اوریوں پانچ بار کی عالمی چمپیئن ایک بار پھر اپنے ملک میں ورلڈ چمپیئن نہ بن سکی۔تاہم دوسرے سیمی فائنل میچ میں لاطینی امریکہ کی ایک اور ٹیم ارجنٹائن نے پینلٹی شوٹ آؤٹ میں ہالینڈ کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی جو تیرا جولائی کو جرمنی سے عالمی کپ کے اعزاز مقابلے کرے گی۔ شائقین فٹبال کی دلچسپی کے لیے بتاتے چلیں جرمنی اور ارجنٹائن اس سے قبل دو بار عالمی کپ کے فائنل مقابلوں میں ایک دوسرے کے مد مقابل آچکی ہیں، انیس سو چھیاسی میں میکسیکو سٹی میں کھیلے جانے والے فائنل میں فٹبال کے جادوگر کہلانے والے ڈیاگو میراڈونا کی ٹیم نے جرمنی کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر دوسری بار چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ انیس سو نوے کو روم میں کھیلے جانے والے فائنل میں جرمنی نے ارجنٹائن صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر تیسری بار عالمی کپ لے اڑی تھی۔ عالمی کپ ان دو فائنل مقابلوں کے لیے دونوں ٹیمیں مزید دو بار ایک دوسرے کے مدمقا بل رہیں ، تاہم دونوں بار جرمنی کا پلڑا بھاری رہا۔دو ہزار چھ میں جرمنی نے ارجنٹائن کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پرشکست دی جبکہ دو ہزار دس میں اس نے ارجنٹائن کو صفر کے مقابلے میں چار گولوں سے زیر کیا۔جرمنی اس قبل تین بار انیس سو چون، انیس سو چوہتر اور انیس سو نوے کوعالمی چمپین بنی جبکہ ارجنٹائن دو بار انیس سو اٹہتر اور انیس چھیاسی کو عالمی چمپئین رہ چکی ہے۔ اور اب تیرا جولائی کو جرمنی کے پاس چوتھی بار بلکہ ارجنٹائن کے پاس تیسری پر عالمی چمپیئن بننے کا موقع موجود ہے۔جبکہ جرمنی اس بار لاطینی امریکہ میں فائنل جیت کر ایک اور تاریخ رقم کرسکتی ہے کیونکہ اب تک ہونے والے عالمی کپ مقابلوں میں یورپ میں کوئی امریکی ٹیم جبکہ لاطینی امریکہ میں کوئی یورپین ٹیم عالمی چمپین نہیں بن سکی۔