|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2014

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں وکلاء نے بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوس ایشن کے نائب صدر نذیر آغا ایڈووکیٹ کی قیادت معروف وکیل داد شاہ قمبرانی کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا بدھ کو کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں وکلاء نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا بدھ کو وکلاء نے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں داد شاہ قمبرانی ایڈ ووکیٹ کی عدم بازیابی کے خلاف عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور کوئی بھی عدالتوں میں پیش نہیں ہوا جس کی وجہ سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا کوئٹہ میں بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر نذیر آغا ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء نے احتجاجی ریلی نکالی جو مختلف شاہراؤں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچ گئی جہاں پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وکلاء عدم تحفظ کا شکارہیں گزشتہ کئی روز سے داد شاہ قمبرانی ایڈوکیٹ اغواء ہیں جو تاحال بازیاب نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے وکلاء میں عدم تحفظ پایا جاتا ہے حکومت اور انتظامیہ فوری طور پر داد شاہ قمبرانی کو با حفاظت بازیاب کرائے مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعمرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔