۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   September 1 – 2014

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ضلع کیچ کے علاقے پیدارک میں معروف بلوچی شاعر قاضی مبارک کے بیٹے ڈاکٹر قمبر بلوچ کو فائرنگ کرکے کر قتل کردیا گیا۔ لیویز کا کہنا ہے کہ واقعہ تربت اور پسنی کے درمیان پیدارک کے مقام پر پیش آیا ۔ مقتول قمبر بلوچ کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ واقعہ کس طرح پیش آیا اور اس میں کون ملوث ہے۔ لاش بھی اب تک آبائی علاقے پسنی منتقل نہیں منتقل کی گئی۔