|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2015

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی واجہ عیسیٰ نوری نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ تربت میں بے گناہ، نہتے 20مزدوروں کا قتل عام کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی نے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے پارٹی بے گناہ ، نہتے معصوم لوگوں کے خون بہانے کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اس کے بعد جو تربت میں 13بلوچوں کو قتل و غارت گری کا نشانہ بنایا گیا وہ بھی مناسب اقدام نہیں اس کی بھی مذمت کرتے ہیں جس شخص کو کمانڈر ظاہر کیا گیا تھا وہ مرنے سے پہلے ہی اپاہج تھا انہوں نے کہا تھا بلوچستان نیشنل پارٹی اس واقعے کی بھی غیر جانبدارانہ طریقے سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں ہماری پارٹی نے ہمیشہ بے گناہ شخص چاہئے جو بھی ہو ان کے خون ناحق کی مذمت کی ہے اور کرتی رہے گی ایسے عمل کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن ماورائے عدالت قتل و غارت گری کی بھی تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ آئندہ کسی بے گناہ بلوچ کا خون نہ بہایا جائے اور انسانی حقوق پامال نہ ہوں –