|

وقتِ اشاعت :   March 21 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نے اپنے بیان میں ضلع مستونگ پارٹی کے صدر نور اللہ شاہوانی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جو گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں شہید ہوئے تھے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوراللہ شاہوانی نے پوری زندگی میں بلوچستان نیشنل پارٹی اور اس سے قبل قوم دوست وطن دوست کی سیاسی جدوجہد کرتے آرہے تھے ان کی قربانیاں کبھی بھی فراموش نہیں کی جاسکتیں ثابت قدم مستقل مزاج اور خلوص نیت کیساتھ فکری سیاسی جدوجہد سے وابستہ رہے اور تمام بحرانات کا سیاسی اندازمیں مقابلہ کیا ایسے سیاسی ورکرکی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی انہوں نے ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم ان کیساتھ ہیں اور اس ٹریفک حادثے میں دیگر زخمیوں کیلئے بھی دعا گوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یاب فرمائے دریں اثناء پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی ‘ ملک عبدالولی کاکڑ ‘ آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ‘ ملک نصیراحمد شاہوانی ‘ منظور بلوچ ‘ موسیٰ بلوچ ‘غلام نبی مری ‘ عبدالرحمان خواجہ خیل ‘غفار مینگل ‘ میرعبداللہ جان مینگل‘ یعقوب بلوچ ‘ خورشید جمالدینی ‘یونس بلوچ و دیگرنے بھی اسے سانحہ قرار دیا اور کہا کہ یہ خلاء کبھی پرنہیں ہوسکے گا مستونگ میں ان کی جدوجہد کو ہمیشہ قدرمنزلت کی نگاہ کی دیکھا جائے گا دریں اثناء پارٹی کے ایک بیان میں کہا گیا کہ جلاوطن رہنماء میریعقوب مری کی اہلیہ عبدالباقی قلندرانی کی والدہ میراسماعیل لہڑی کے بھائی بی این پی بولان ٹاؤن کے یونٹ سیکرٹری بابل دہوار کی والدہ بی این پی سبی کے سینئر نائب صدروحیداحمدقریشی کی نانی کے انتقال پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیااور پارٹی کے صدر اختر جان مینگل کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیا اور اس موقع پر پارٹی کے آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ‘غلام نبی مری ‘یونس بلوچ ‘ حاجی وحید‘ وسیم لہڑی و دیگر نے ان کے گھر جاکر تعزیت کی ۔