|

وقتِ اشاعت :   May 28 – 2017

گوادر :  گوادر کل جماعتی اتحاد اور انجمن تاجران کا دھر نا دوسر ے دن بھی جاری۔ ڈپٹی کمشنر ضلع گوادر نے چارٹر �آ ف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرادی۔کل جماعتی اتحاد اور انجمن تاجران نے دھر نا پانچ دن کے لےئے موخر کردی۔

مطالبات منظور نہ ہوئے تو دھر نادوبارہ شروع کیا جائے گا۔ گوادر میں پانی اور بجلی کے بحران کے خلاف کل جماعتی اتحاد اور انجمن تاجران کا احتجاجی دھر نا دوسر ے دن بھی پورٹ روڑ پر جاری رہا ۔ احتجاجی دھر نے میں ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی ، نیشنل پارٹی کے رہنماء میر اشرف حسین ، جماعت اسلامی کے صوبا ئی جنر ل سیکر یڑی مو لا نا ہدایت الرحمن اور بلد یہ گوادر کے چےئر مین عابد رحیم سہرابی بھی شر یک ہوئے ۔

دھر نے سے خطاب کر تے ہوئے میر حمل کلمتی نے کہا کہ گوادر ہم سب کاہے مسائل کے حل کے لےئے ہمیں بھر پور اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے گوادر سی پیک کا مرکز ہے جس کا حجم 46ملین ڈالر ہے لیکن گوادر کے بنیادی مسائل کا حل تلا ش نہیں کیا گیا بحثیت عوامی نمائند ہ عوام کو سہو لیات کی فراہمی کے لےئے کوشش کر رہے ہیں لیکن اپو زیشن میں رہنے کی وجہ سے فنڈز وافر مقدار میں نہیں مل رہا اسمبلی ہو یا دیگر فورم ہم نے یہاں کے عام عوام اور ماہی گیروں کے لےئے آ واز بلند کی ہے اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ۔

ترقی کے مخا لف نہیں ترقی چاہتے ہیں لیکن عوام کی خوشحالی زیادہ عزیز ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل گوادر کے چےئر مین بابو گلاب نے کہا کہ ہم عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لےئے کل جماعتی اتحاد او ر انجمن تاجران کے مطالبات کو جینو ئن سمجھتے ہیں عوام کو بنایدی سہو لیات کا میسر ہونا ان کا حق ہے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہینگے۔

نیشنل پارٹی کے میر اشرف حسین نے کہا کہ عوام نے جن نمائندوں کو منتخب کیا ہے یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کر یں مخلص ہونے کی ضرورت ہے حیف کہ اس حوالے سے تشنگی پائی جاتی ہے گوادر کے مسائل کے حل کے لےئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کر ناہوگا ۔

جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکر یڑی مو لانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ گوادر مسائل کی آ ماچگاہ بن چکا ہے نوجوان ما یوسی کا شکار ہیں عوام اپنے منتخب عوامی نمائندوں سے بدظن ہیں حق ما نگنا کوئی گنا ہ نہیں عوام کو اپنے حقوق کے حصول کے لےئے خوف کے ماحول سے با ہر نکلنا ہوگا گوادر کی سیاسی قیادت اپنی ذمہ داریوں کا احساس کر ے۔

دھر نا سے بی این پی ( مینگل ) کے تحصیل صدر ماجد سہرابی، حسین واڈیلہ، خداداد وواجو، نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر ناگمان عبدل اور انجمن تاجران کے رہنماء وباب کے ڈی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تاہم کل جماعتی اتحاد اور انجمن تاجران کے احتجاجی دھر نے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نعیم بازئی سمیت دیگر ضلعی افسران نے بھی شرکت کی جس میں کل جماعتی اتحاد اور انجمن تاجران کے رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔

تاہم شام کو کل جماعتی اتحاد اور انجمن تا جران کے نمائندوں کے ساتھ ایم پی اے میر حمل کلمتی کے سربراہی میں ڈپٹی کمشنر گوادر سے مزاکرات ہوئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم کل جماعتی اتحاد اور انجمن تاجران کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآ مد کرانے کے لےئے کوشش کر ینگے فی الحال گوادر میں پانی کے بحران پر قابوپانے کے لےئے مز ید واٹر باؤزر مامور کےئے جائینگے ۔

اس حوالے سے کراچی سے بڑی گنجا ئش والے واٹر با ؤزر منگوائے جارہے ہیں بجلی کی لو ڈشیڈنگ کا دو رانیہ بھی کم کیا جا ئے گا جو فقط دو گھنٹے ہوگی، کیسکو کو مز ید ٹیکنیکل عملے کی خدمات حاصل کر نے کی ہدایت کی گئی ہے جس کی اخراجات ضلعی انتظامیہ برداشت کر ے گی۔

کل جماعتی اتحاد اور انجمن تاجران نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کے لےئے ضلعی انتظامیہ کو پانچ دن کی مہلت دی اور پانچ دنوں کے لےئے اپنا دھر نا ملتوی کر دیا پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں پھر سے دھر نا دیا جا ئے گا۔