|

وقتِ اشاعت :   August 30 – 2017

خضدار :  جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری ، جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین ، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر مولانا فیض محمد نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو گیڈڑ ببکیاں پاکستانی قوم کے لئے ناقابل برداشت ہیں جمعیت علماء اسلام امریکی صدر حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کرتا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ہر حربہ کی جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ۔

امریکہ خود دنیاء کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے جس نے پوری دنیامیں اپنے جنگجو عزائم کی وجہ سے آگ لگادی ہے مشرق وسطی ٰ افغانستان، لیبیا ،عراق میں کروڑوں مسلمانوں کا قاتل امریکہ ہے جبکہ دنیاکے غریب خطوں میں غلط فہمیاں پیدا کرکے ان کو آپس میں دست و گریبان کرنا امریکہ کے شیطانی پالیسیوں کا اہم حصہ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں جمعیت علماء اسلام مکۃ المکرمہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئے گئے عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام مکۃ المکرمہ کے امیر انجینئر عبد المنان مکی ، مولانا غلام رسول مینگل ، جمعیت علماء اسلام مکۃ المکرمہ کے جنرل سیکرٹری رابطہ سیکرٹری شیخ محمد ابراہیم قلندرانی و دیگر موجود تھے ۔

جمعیت علماء اسلام کے راہنماؤں نے کہا کہ پاکستان اس وقت پاک چائنا اقتصادی راہداری کی وجہ سے دنیا کے مضبوط معیشت والے ممالک کی فہرست میں شامل ہونے جارہا ہے جو امریکہ بھارت و اسرائیل کے لئے ناقابل برداشت ہے ۔

دوسری جانب افغانستان کی سر زمین میں امریکہ بھارت پاکستان کے خلاف سازشیں کررہی ہیں لیکن پاکستان وہ لقمہ نہیں جو امریکہ اس کے مخالفین کو ہضم ہو سکے پاکستان اسلامی دنیاکا واحد اٰیٹمی قوت ہے اپنے دفاع کی صلاحیت پاکستان میں موجود ہے اگر امریکہ اس طرح کی کوئی غلطی کی تو ویتنام بھی ان کو بھول جائیگا جمعیت علماء اسلامسے وابسطہ مدارس میں پڑ ہنے والے لاکھوں کارکن ملک کے سپاہی کا کردار ادا کریں گے ۔

جمعیت علماء اسلام کے راہنماؤں نے کہا سعودیہ عربیہ کے ساتھ دنیاکے کروڑوں مسلمانوں عقیدہ وابسطہ ہے حرمین شریفین کی حفاظت جغر افیائی حدود و علاقائی تشخص سے بالا تر ہے سعودیہ عربیہ و پاکستان کا آپس میں اعتماد کا رشتہ ہے دونوں ممالک عالمی مسائل پر اکثر یکسان موقف رکھتے ہیں اور مستقبل میں بھی دوستی و اعتماد کے یہ رشتے قائم رہیں گے ۔