۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   September 14 – 2017

کوئٹہ:  پشین کے علاقے میں تیز رفتار کار نے تین افراد کو کچل کر ہلاک کردیا ۔

لیویز کے مطابق بدھ کی شب پشین کے علاقے سرانان کے قریب کارنے2خواتین سمیت تین افراد کو کچل دیا جس کے نتیجے میں تینوں افراد مو قع پر جاں بحق ہوگئے واقع کے بعد ڈرائیورگاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

لیویز نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضرور ی کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں مزید کاروائی جاری ہے ۔