|

وقتِ اشاعت :   December 16 – 2017

سبی :  تعلیم کے بغیر قومیں ترقی کا سفر طے نہیں کر سکتی ہیں،طلباء و طالبات کے درمیان ٹیلنٹ شو کے انعقاد کا مقصد ان کی صلاحیات کو اجاگر کرنا ہے ،پڑھنے کے ساتھ سیکھنے کا عمل بھی ناگزیر ہے۔

صوبے کے طلباء و طالبات کی صلاحیات کو اجاگر کرنے کے لیے حکومت مواقع فراہم کررہی ہے،آج کے بچوں کل ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے،

تعلیم قوموں کی موت اور زندگی میں اہمیت کی حامل ہے ،اساتذہ کرام اپنی سوچ میں بہتری لاکر اسے تبدیل کریں اور نئی نسلوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔

اگلے دوماہ تک طلباء و طالبات کی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا کیا جائے تاکہ یہ صوبائی و قومی سطح کے مقابلوں میں کامیابی سے ہمکنار ہوکر صوبے کا نام روشن کرسکیں،

ان خیالات کا اظہار سیکرٹری تعلیم عبدالفتح بھنگر،سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش خان ،کماندنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار باجوہ،ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالعزیز کرد نے ایلیمنٹری کالج میں منعقدہ اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ شو کی تقریب سے خطاب میں کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بلال خالق بڑیچ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی محمد خان سیلاچی،اسسنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید حسن شاہ شمسی،پرنسپل ایلیمنٹری کالج سلمیٰ عطا خجک،اسسٹنٹ ڈپٹی ڈویژنل ڈائریکٹر جان محمد خجک ،پرنسپل گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول نسیم اختر،پرنسپل بوائز ریلوئے کالونی سلیم الدین شاہوانی ،میر جعفر کریم بھنگرو دیگر بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تعلیم ہی کے ذریعے ہم معاشروں میں روشنی اجاگر کرسکتے ہیں اور موجودہ بیمار معاشرئے کو صحت مند بنانے کے لیے نئی نسلوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہوگا ،تعلیم میں پڑھنا اور سیکھنا ناگزیر ہوتا ہے پڑھنے کے ساتھ ساتھ سیکھنے کے عمل کے ذریعے ہی ہم طلباء و طالبات کی صلاحیات میں نکھار پیدا کرسکتے ہیں جس کے ذریعے ذہنی و جسمانی نشوونماء ہوتی ہے