|

وقتِ اشاعت :   December 29 – 2017

کوئٹہ: چیف سیکریٹری بلوچستان اورنگزیب حق کی زیرصدارت عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔ 

اجلاس میں جنرل الیکشن سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری بلوچستان نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ مقررہ وقت تک تمام تر تیاریاں مکمل کی جائیں۔ اجلاس میں سیکریٹری داخلہ سمیت تمام ڈویژنل کمشنروں نے شرکت کی۔