|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2018

کوئٹہ : پنجگور سے تعلق رکھنے والے گلو کار محمد بلوچ کا کوئٹہ کرکٹ ٹیم کیلئے گایا جانیوالا گانا سوشل میڈیا پر ہٹ ہوگیا، دو دنوں سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیاجانیوالا محمد بلوچ کا گانا سب سے زیادہ سنا جانیوالا گانا بنتا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد بلوچ کا تعلق پنجگور سے ہے، انہوں نے گزشتہ روز پی ایس ایل میں کوئٹہ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے گانا “جی بات تراکوئٹہ ” گایا ،جبکہ گانے کی خوبصورتی بہترین آوازاور بہترین وڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دیا ہے۔

گزشتہ دو روز میں گانے کو سوشل میڈیا پرغیر معمولی پذیرائی ملی ہے جبکہ کرکٹ شائقین سمیت سوشل میڈیاپر موجودلوگوں نے گانے کو بہت زیادہ پسند کیا ہے، کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ محمد بلوچ کا ٹیلنٹ غیر معمولی ہے اور ان کے گانے سے کوئٹہ ٹیم گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کو ایک نیا حوصلہ ملے گا ۔