|

وقتِ اشاعت :   January 14 – 2018

کوئٹہ :  مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سابق وزیراعلی و سابق اسپیکرمیر جان محمد جمالی نے کہاہے کہ بلوچستان کی سیاست خود مختار اور بالغ ہورہی ہیں قائد ایوان کو منتخب کرنے کے بعد ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم اپنے فیصلے خود کرسکتے ہیں صوبے میں سیاسی تبدیلیاں اب یہاں کے سیاستدانوں کے مطابق ہونگی ۔

یہ بات انہوں ہفتے کو این این آئی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔میر جان محمد جمالی نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے بعد سیاسی خودمختیار ی کی بسم اللہ بلوچستان سے ہوچکی ہیں ہم تبدیلی کی طرف جارہے ہیں دیگر صوبے اس بات کو تسلیم کریں کہ بلوچستان کے لوگ یہاں کے فیصلے خود کرسکتے ہیں ۔

قائد ایوان کی تبدیلی کا فیصلہ مثبت ابتداء ہے صوبے میں دیگر تبدیلیاں بھی رونما ہوں گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم نے دلہے کو سسرالیوں سے نکال کر اپنی زندگی میں چھوڑدیا ہے اکثر شادیوں کے شروع کے دنوں میں تعلقات بڑے اچھے او ربعد میں جھگڑے ہوجاتے ہیں ۔

ہماری کوشش ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے یہ پانچ مہینے کی شادی ہے کوشش ہے کہ یہ پوری ہوجائے یہ کوئی کنٹریکٹ میرج نہیں ہوئی مشرقی اور پاکستانی شادی ہے جو دیر پا رہے گی ۔