|

وقتِ اشاعت :   January 19 – 2018

کوئٹہ:  وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجوسے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال اور خوشحال بلوچستان پروگرام پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیر اعلیٰ نے پاک فوج و دیگر سیکورٹی اداروں کے امن وامان کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی اور شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ انہوں ضلع آواران میں زلزلے کے بعد تعمیرنو کے عمل میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

کمانڈرسدرن کمانڈ نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ پاک فوج صوبے میں امن وامان اور ترقی وخوشحالی کے لئے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے بھرپورمدد اور تعاون جاری رکھے گی تاکہ مقامی لوگوں کا معیار زندگی بلندہو اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع میسرآسکیں۔