|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2018

کوئٹہ: بلوچستان کے66 فیصد بچے سکول سے محروم زیادہ تر سکول میں باؤزڑی وال، واش روم، بجلی سمیت بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔

سماجی تنظیم الف اعلان کی ایک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ شہر میں ایسے بھی اسکولز موجود ہیں جن کی عمارتیں کرایہ پر لی گئی ہیں اور اکثر کا کرایہ اساتذہ اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔ الف اعلان کے کئے جانے والے سروے کے مطابق کوئٹہ شہر میں قائم581 اسکولز میں سے42 ایسے ہیں جن کی بلڈنگ سرے سے موجود ہی نہیں اور کافی عرصے سے بند پڑے ہیں ۔

عوامی حلقوں نے حکومت اور محکمہ تعلیم سے تعلیمی زبوں حالی کا نوٹس لیتے ہوئے بند اسکولوں کو کھولنے اور کرایہ کی عمارتوں میں قائم اسکولوں کیلئے سرکاری اراضی الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔