|

وقتِ اشاعت :   February 25 – 2018

کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی نے بلوچستان اسمبلی میں مشترکہ طورپر اپوزیشن لیڈر کا امیدوار سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا ۔

باوثوق ذرائع کے مطابق نیشنل پارٹی اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے مشاورت کے بعد اپوزیشن لیڈر کیلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کرلیا ہے دونوں اتحادی جماعتوں نے بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے تاہم نئے اپوزیشن لیڈر کا امیدوار کو ن ہوگا ۔

اس کا نام فل الحال طے نہیں ہوا واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ارکان کی تعداد 13جبکہ نیشنل پارٹی کے ارکان کی تعداد 8ہے جبکہ پشتونخوامی عوامی پارٹی کا ایک اور نیشنل پارٹی کے 3ارکان اسمبلی اپنی جماعتوں کے موقف سے منحرف ہوکر حکومت کے ساتھ ہیں ۔