|

وقتِ اشاعت :   October 18 – 2018

دالبندین:  دالبندین پیٹرول سے لوڈ گاڑی میں آگ لگنے سے لاکھوں کے نقصانات تفصیلات کے مطابق تیل منڈی کے مقام پر پیٹرول سے لوڈ زمباد گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے 20 لاکھ روپے سے زائد کا پیٹرول سمیت ہزاروں نقدی اور گاڑی جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ۔

تاہم فائر بریگیڈئر اور شہریوں نے بڑی کوششوں کے بعد آگ پر قابو کر لیا اور قریبی واقع تیل منڈی اور گاڑیوں کو بچا لیا تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا