|

وقتِ اشاعت :   April 26 – 2024

کوئٹہ :  ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کے زیر صدارت ڈسٹرک ٹاسک فورس اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی سکیورٹی ڈی ایچ او ڈپٹی ڈی ایچ او پولیو آفیسران ای پی آئی کے آفیسران اور ایف سی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں گزشتہ اور آنے والے کمپین کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس کے موقع پر شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے ڈویژن بھر میں کیے گئے اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام ڈویژنل افسران ڈسٹرکٹ ہیڈز اپنے اضلاع میں صحیح معنوں میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں

اور پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی لاپرواہی سے ہرگز کام نہ کیا جائے اور اس کے مرتکب افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا غیر حاضر ہونے والے سٹاف کو نوکری سے فارغ کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ اس قومی فریضے کی ادائیگی میں ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف اور پولیو ورکرز کا اہم کردار ہے

اس لیے ضلعی انتظامیہ ان کی ہر ممکن معاونت کو یقینی بنائے گی پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کے موقع پر جن مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ہے انہیں فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ پولیو ورکرز کو مہم کے دوران کسی بھی مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو بھی حتمی شکل دی گئی

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ایک بار پھر آفیسران کو سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم صرف محکمہ ہیلتھ کی ذمہ داری نہیں بلکہ آپ اور ہم سب کی ذمہ داری بھی ھوتی ھے کیونکہ ہم سب کے بچے متاثر ہو سکتے ہیں اگر ذرا سی لاپرواہی سے کام لیا گیا اس لئے سخت محنت جدوجہد کی اشد ضرورت ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *