|

وقتِ اشاعت :   May 5 – 2016

زہری : نبوت کا دعویٰ کرنے والے شخص کو زہری میں قتل کردیا گیا، نعمت اللہ سلمانجو تحصیل زہری کا رہائشی تھا چند ماہ قبل نبوت کا دعویٰ کیا تھا۔ جس کے بعد انہیں جیل جانا پڑا تھا ، ایک ماہ قبل جیل سے رہاہوا تھا گزشتہ روز فائرنگ کا نشانہ بنا تفصیلات کے مطابق خضدار کی تحصیل زہری د گن ریکو کا رہائشی نعمت اللہ سلمانجو نے مبینہ طور پر کچھ عرصہ قبل نبوت کا دعویٰ کیا تھا اس حوالے سے اس نے پمفلٹ بھی شائع کی تھی ۔جس کی اطلاع خضدار انتظامی کو ملی تھی ۔ اور لیویز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلی تھی۔خضدار سینٹرل جیل میں انہیں پابند سلاسل کیا گیا تھا ۔ تین ماہ بند رہنے کے بعد انہیں ایک ماہ قبل رہائی ملی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ملعون نعمت اللہ سلمانجو دو مرتبہ جیل جاچکے تھے ۔علاقہ لوگوں نے بتایا کہ جب اس نے نبوت کا دعویٰ کیا تھا تو اس حوالے سے علمائے کرام ان کے پاس گئے اور انہیں سمجھانے کی کوشش بھی کی تھی۔تاہم گزشتہ روز وہ تحصیل زہری کے علاقہ دُگن ریکو میں اپنے گھر کے پاس موجو د تھا کہ مسلح افراد وہاں پہنچے ہیں اور انہیں شدید فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کردیا ۔