|

وقتِ اشاعت :   June 23 – 2016

پیرس : یورو کپ میں شرکت کرنے والے 12ایسے کھلاڑی جن کا یہ آخری یورو کپ ہوگا تفصیلات کے مطابق سویڈن کے زلاتان ابراہمووچ نے پہلے ہی یورو کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا واضح رہے ابراہمووچ 10کلبز کی نمائندگی کرچکے ہیں اور دس مختلف لیگز جیتنے والے پہلے کھلاڑی ہیں اسپین کو ورلڈ کپ جیتانے والے گول کیپر اور کپتان ایکر کاسیاس کا یہ آخر یورو ہوسکتا ہے واضح رہے یورو کپ 2016ء میں کاسیاس میں اب تک کوئی بھی میچ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کی ان کی جگہ مانچسٹر یونائیٹڈ سے کھیلنے والے ڈیوڈ ڈیگا کو پچھلے تین میچز میں کھلایا گیا۔ اسپین کیلئے فائنل میں آخری گول کرنے والے اور عالمی چیمپئن بنانے والے اینڈرس انسیسٹا کا بھی آخری یورو کپ ہوسکتا جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اٹلی کے گونچی بوفون، فرانس کے ایورا، چیک ری پبلک کے ریزسکی، جرمنی کے لوکاس پوڈوسکی، آئر لینڈ کے روبی کین، پرتگال کے کلاواریو، روس کے اگناسیویچ اور کروشیا کے سرنا ان 12کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن کا یورو 2016ء آخری بڑا ٹورنامنٹ ہوسکتا ہے۔