۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   July 29 – 2016

کوئٹہ : کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، قلات اور حب سے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت تین افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیاگیا ، گوادر سے بھی تیس افراد گرفتار، ملزمان بم دھماکے میں ملوث تھے ،صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کرکے فرارہوگئے ۔پولیس کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں نوشکی ادہ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک حاجی خدائے رحیم کوقتل کرکئے فرارہوگئے لاش بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردی جہاں سے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی مزیدتفتیش پولیس کررہی ہے،فرنٹیئرکوربلوچستان اورحساس اداروں نے ضلع قلات اورحب میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت تین افراد کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمدکر لیا ہے گرفتا ر ملزما ن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان اورحساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے قلات کے علاقے گدر میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں دومشتبہ افراد کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا جبکہ دوسری کارروائی میں حب کے علاقے سے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کواسلحہ سمیت گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ، جمعرات کو ضلع گوادر کے علاقے مجاہد وارڈ میں سیکورٹی فورسز اور حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 9ایم ایم کی تین عدد پستو ل ، 7عدد میگزین ، ایک عدد کینفی ،106راونڈز ، ایک عدد موٹر سائیکل ، سات عدد موبائل سیٹ ،ایک عدد ای وی او ،مختلف قسم کی چیک بوکس، موبائل فونز کی سمیں اور 1لاکھ 500روپے برآمد کرلئے واضح رہے کہ گرفتار ملزمان 20جولائی کو گوادر میں ہونے والے بم دھماکے اور 26جولائی کو ٹیلی نار فرنچائز سے ڈکیتی کے دوران لاکھوں روپے لوٹ کر لے گئے تھے گرفتارملزمان کے نام صیغہ راز میں رکھے جا رہے ہیں۔