|

وقتِ اشاعت :   December 17 – 2016

کوئٹہ: ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان میجر ریٹائرڈ طارق محمود ملک کا کہنا ہے کہ بلوچستان میگا کرپشن کیس میں سو سے زائد بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگالیا گیا ہے ، کرپشن کی رقم سے کراچی میں 11 جائیدادیں خریدی گئی۔کیس کی تحقیقات آخری مراحل میں ہے جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میگاکرپشن کیس میں محکمہ بلدیات کیلئے 2 ارب 25کروڑ روپے کی رقم جاری ہوئی تھی جس میں سے 2ارب سے زائد رقم کرپشن کی نذرہوئی۔ سابق سیکریٹری خزانہ کے گھر سے 65کروڑروپے برآمد کئے گئے جبکہ تحقیقات کے دوران اب تک ایک ارب روپیکیاثاثیسامنےآچکے ہیں۔ کرپشن کی رقم سے کراچی میں 11 جائیدادیں خریدی گئی۔ کرپشن سے خریدی ہوئی تمام جائیدادیں سرنڈرکروالی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میگاکرپشن کیس کی ساری رقم رواں سال کےآخرتک وصول کرلی جائیگی۔ آئندہ چند روز میں کیس کا ریفرنس دائرکردیا جائے گا۔ ڈی جی نیب بلوچستان کا کہنا تھا کہ میگا کرپشن کیس میں خرد برد کی گئی تمام رقم بلوچستان حکومت کو وآپس کی جائیگی۔