|

وقتِ اشاعت :   October 12 – 2017

فیفا کی جانب سے پاکستان کی معطلی کے حکم نے نوجوان فٹ بالرز، کوچز اور منتظمین کو سخت مایوس کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فٹ بال رینکنگ پہلے ہی 200 ویں نمبر پر پہنچ چکی ہے، اب رہی سہی کسر یہ معطلی نکال دے گی ۔

لاہور کے ماڈل ٹاؤن کی اکیڈمی میں فٹ بال کھیلنے کےلئے ہر عمر کے فٹ بالرز آتے ہیں لیکن پاکستان کی معطلی کی وجہ سے اب مایوس ہیں۔

انہیں علم نہیں کہ یہ معطلی کب تک رہے گی اور ان کی عالمی سطح پر شناخت بنانے کی خواہش کب پوری ہو گی ۔

پاکستان فٹ بال کی سرگرمیاں باہمی لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے پہلے ہی اڑھائی برس سے تعطل کا شکار تھیں، اب جو کھلاڑی اور ریفریز انفرادی طور پر بیرون ملک جارہے تھے وہ پابندی کا شکار ہو گئے ہیں۔

کھلاڑی، کوچز اور منتظمین ، سب کی ایک ہی آواز ایک ہی مطالبہ ہے کہ پاکستان فٹ بال کے مسائل مہینوں، برسوں یا ہفتوں میں نہیں دنوں میں حل کئے جائیں تاکہ معطلی ختم ہو اور فٹ بالرز کی مایوسی ختم ہو۔