|

وقتِ اشاعت :   October 20 – 2017

خضدار: ڈائریکٹر جنرل محکمہ ذراعت حکومت بلوچستان مسعود بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ستر فیصد سے زائد لوگوں کا ذریعہ معاش ذراعت کے شعبے سے وابستہ ہے اگر ذرعی شعبہ ترقی کرے گا تو صوبہ ترقی کرے گا اگر صوبے کے عوام خوشحال ہونگے تو اس کے اثرات پورے ملک پر پڑینگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے زمینداروں اور کسانوں کے لیئے مالیاتی آگاہی پروگرام کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی زمین بڑی زرخیز ہے زمینداروں کو مختلف نوعیت کی مشکلات درپیش ہیں ان میں بنیادی مسئلہ مالیاتی ہے ،زمینداروں کا پورے سال کی خون پسینے کی کمائی آڑھتی اور منڈیوں میں بیٹھے لوگ چوس کر معاشی قتل کرتے ہیں ۔

مالیاتی اداروں کی جانب سے زمینداروں اور کسانوں کے لیئے خصوصا اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے قرضہ جات کی فراہمی کی جو کوشش کی جا رہی ہے یا انہیں بنکوں سے قرضہ جات اور دیگر مالی سہولت دینے کی جو بھی اقدامات کیئے جارہے ہیں وہ قابل تعریف عمل ہے ۔

مسعود بلوچ نے کہا کہ صوبے میں پانی کی کمی ایک اہم مسئلہ بنتا جا رہا ہے ،بارشیں بھی خاطر خواہ نہیں ہو رہی ہیں اس سے قبل کہ پانی کی قلت ایک بحرانی صورتحال اختیار کر جائے زمیندار اور کسان بھائیوں سے گزارش ہے کہ وہ پانی بچاؤں مہم چلائیں ۔

سجاد علی چیف منیجر اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے کہا کہ ملک میں ذرعی قرضوں تک رسائی ایک مشکل مرحلہ ہے جن میں سے ایک اہم دشواری مالی نا خواندگی ہے اس مسئلے نمٹنے کے لیئے اسٹیٹ بنک نے حال ہی میں ذرعی قرضوں کے بارے میں کاشت کاروں کی مالی خواندگی اور آگاہی پروگرام شروع کیا ہے ۔

اس موقع پر ندیم خانزادہ ،سنیئر جوائنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ بنک آف پاکستان ،احمد خان ایگریکلچر ہیڈ نیشنل بنک آف پاکستان ،سلطان جعفر ریجنل ہیڈ نیشنل بنک آف پاکستان خضدار میں کام کرنے والوں بنکوں کے صوبائی اور علاقائی سربراہان اور نمائندوں نے بھی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذرعی شعبے کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے کیونکہ ذرعی شعبے سے ہر شخص کا با ولواسطہ یا بلا واسطہ تعلق ہے ۔

زمیندار اور کسان بھائی یہ یقین کرلیں کہ تمام بنک انہیں ہر ممکن ذرعی ترقی کے لیئے قرضہ جات دینے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کرینگے نہ صرف ذرعی شعبہ بلکہ صنعتی شعبہ بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ڈیری فارم ،پولٹری فارم بھی شعبہ ذراعت سے جڑیری ہوئی شعبے ہیں ۔

ان شعبوں کی بھرپور مدد کی جائیگی تاکہ ذرعی ادارے ترقی کریں مقررین نے کہا کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے یہ اقدام کہ ذراعت کا شعبہ ترقی کریگی اس کے لیئے تمام مالیاتی اداروں کا خضدار میں یکجا ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ اس شعبے کو ہر صورت ترقی دینا انہیں تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے ۔

اسٹیٹ بنک کے نمائندے نے کہا کہ اسٹیٹ بنک کے اعلی حکام خضدار میں اسٹیٹ بنک کے قیام کے لیئے سنجیدہ کو ششیں کر رہے ہیں کہ اسٹیٹ بنک کا خضدار میں ایک برانچ کام کرے ۔

اس سے قبل زمیندار ان کے نمائندہگان آغا لعل جان احمد زئی اور عبدالحمید ایدوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے ہم اسٹیٹ بنک آف پاکستان ،محکمہ ذراعت کے حکام کا تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے امینداروں اور کسانوں کی آگہی کے لیئے خضدار میں سیمینار کا انعقاد کیا ۔