|

وقتِ اشاعت :   November 14 – 2017

ڈیرہ بگٹی: چیف آف بگٹی میر علی محمد بگٹی کے صاحبزادے اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء میر فقیر محمد مسوری بگٹی نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی میں صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی اور اس کا ٹولہ اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے پرویزمشرف کے دیئے ہوئے پانچ ارب روپے اس کے اپنے پانچ سالہ ایم پی اے اورمنسٹری دورکے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈزسمیت او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کمپنی کی جانب سے دئے گئے ۔

ویلفیئر کے کروڑوں روپے ترقیاتی کاموں کے نام پر غبن کئے ہیں جبکہ سینکڑوں لیویز اور دیگر محکموں میں عوام سے کروڑوں روپے وصول کرکے بھرتیاں کی ہیں ،

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی اورسوئی میں ترقیاتی کاموں کے آڑ میں سوئی اور ڈیرہ بگٹی میں لینڈ مافیاکی پشت پناہی سے کروڑوں روپے اپنے جیبوں میں ڈال دیئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ انکی کرپشن کی واضح مثال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرکے قریبی یونین کونسل سیاہ آف اورسنگسیلاح اورزین لوٹی روڈپینے کے پانی ،بجلی ،گیس زچہ بچہ سنٹراورمڈل وہائی سکولزجیسے بنیادی سہولیات سے مکمل طورپرمحروم ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ موصوف منسٹرنے پی ڈی ایم اے میں بھی کچھ خاص اپنے لوگوں کو نوازنے اور اپنا جیب بھرنے کیلئے کرپشن کی کوئی قصرنہیں چھوڑرکھی ہے

،انہوں نے نیب بلوچستان سے مطالبہ کیاکہ صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی کی بے دریغ اربوں روپیوں کی کرپشن کی تحقیقات اورچھان بین کرکے کرپشن کے نذرہوئے اربوں کے رقم واپس ضلع ڈیرہ بگٹی کے ترقی پرلگایاجائے تاکہ عوام کوبنیادی سھولیات میسرہوسکیں ۔