|

وقتِ اشاعت :   November 15 – 2017

کوئٹہ : نادرا بلوچستان عوام کے لئے وبال جان بن گیا ہے جبکہ پچھلے کئی ہفتوں سے موصلاتی نظام درہم برہم ۔

ذرائع کے مطابق نادرا کے دور دراز علاقوں بلخصوص قلات، قلعہ سیف اللہ، چمن، زیارت، پشین، مستونگ، موسی خیل، ڑوب اور کوئٹہ سمیت کئی علاقوں میں موصلاتی نظام خراب ہونے کی وجہ سے عوام صبح سے شام تک نادرا دفتر کے چکر لگانے پر مجبور ہے۔

نادرا کے دفاتر میں کئی سسٹم خراب ہے اور کئی پر پیسوں کے عوض ٹوکن دیا جاتا ہے، حکام بالا بلخصوص وفاقی وزیر احسن اقبال اور چئیرمین نادرا سے اپیل ہے کہ نادرا عملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مسائل کو حل کیا جائے۔