|

وقتِ اشاعت :   November 15 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سبی محکمہ صحت میں ہونے والی تعیناتیاں میرٹ کے برخلاف کی گئی ہیں میرٹ کی دھجیاں اڑا کر من پسند افراد کو بھرتی کیا گیا ہے موجودہ حکومت جب سے براجمان ہے ۔

انہوں نے بلوچستان کے سرکاری امور کو قانون کے مطابق چلانے کے بجائے اپنے مرضی سے چلا کر کرپشن ، اقرباء پروری ، سرکاری اداروں میں بے جا مداخلت ، پسند ناپسند کو ملحوظ خاطر رکھ کر فیصلے کئے ہیں ۔

اس سے قبل بھی مختلف محکموں میں تعیناتیاں کی گئی ہیں اور اب سبی میں باصلاحیت ، تعلیم یافتہ نوجوانوں کو نظر انداز کر کے پیسوں کے عیوض بھرتیاں کی گئی ہیں میرٹ اور مستحق باصلاحیت نوجوانوں کو ترجیح جائے جب آج بھی مختلف قسم کے سماجی مسائل کا سامنا کررہے ہیں جبکہ حکمران سیاسی جیالوں اور کرپشن کے ذریعے اپنے امور چلا رہے ہیں پارٹی اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔

بلوچستان کے حکمران اگر واقعی بے روزگاری ختم کرنا چاہتے ہیں تو ان کیلئے یہ امر لازمی ہے کہ وہ تمام محکموں میں صاف شفاف تعیناتیوں کے عمل کو یقینی بنائیں یہ نہ ہو کہ میرٹ کی دھجیاں اڑائی جائیں اور سیاسی جیالوں اور پیسوں کے عیوض بھرتیوں کو ترجیح دی جائے گی ۔

پارٹی کی کوشش رہی ہے کہ بلوچستان سے بے روزگاری کا خاتمہ ، میرٹ اور مختص افراد کو روزگار فراہم کیا جائے بلوچستان کے دیگر سماجی معاشرتی مسائل ہوں گے حکمران اور ارباب اختیار کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھ کر عوام کو روزگار دیں ۔

35ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہیں مگر حکمران اتنے نااہل ہیں کہ اب تک 4سالوں میں 1000افراد بھی بھرتی نہ کر سکے موجودہ حکمرانوں کو حکومت چلانے کی صلاحیت نہیں فوری طور پر سبی سمیت صوبے میں ہونے والی بھرتیوں پر خدشات و تحفظات کو دور کر کے میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں ۔