|

وقتِ اشاعت :   November 16 – 2017

زیورخ: بلوچ رہنما نواب مہران مری کو زیورخ ایئرپورٹ سے زیر حراست میں لے لیاجن کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ رہنما نواب مہران مری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے چند ٹویٹ میں کہا ہے کہ سوئس حکام نے انہیں انکی فیملی کے ہمراہ گرفتار زیر حراست میں رکھنے کے بعد پوچھ گچھ کی پھر رہا کیا گیا ۔

انکا کہنا تھا کہ یہ گرفتاری اسلام آباد کے کہنے پر عمل میں لائی گئی ہے اور انہیں اطلاع دی گئی ہے کہ اب وہ زندگی بھر سوئٹزرلینڈ کی سرزمین میں داخل نہیں ہو سکتے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کی درخواست پر سوئٹزرلینڈ نے بلوچ لیڈر مہران مری کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی ہے

مہران مری کے سوئٹزرلینڈ میں داخلے پر پابندی 10سال کیلیے لگائی گئی ہے،مہران مری سے متعلق حکومت پاکستان کی دستاویز سوئس حکومت کے حوالے کی تھیں ۔

مہران مری بیوی اور4بچوں کے ساتھ جمعرات کو زیورخ ایئرپورٹ پہنچے تھے،مہران مری کوسوئس امیگریشن حکام نے روک کر دستاویز حوالے کی ،8صفحات کی دستاویز میں روکے جانے کی وجوہات کا ذکر ہے۔