۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   March 14 – 2015

 کراچی: اورنگی ٹاؤن میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 4 نمبر میں بروہی ہوٹل کے قریب زور دار دھماکا ہوگیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ اس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جس میں سے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اورنگی ٹاؤن میں دھماکے کے بعد قطر اور عباسی شہید اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا ہے جب کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی علاقے میں طلب کرلیا گیا ہے۔