|

وقتِ اشاعت :   March 26 – 2015

اوتھل:  بیلہ میں مسافر کار نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا،ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق،کارڈارئیور موقع سے فرار،نعشیں جب گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا،تفصیلات کے مطابق بدھ کے روزکوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کارنے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ میں پورالی پل کے مقام پرمخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل پر سوار پانچ افراد کو ٹکر ماردی جسکے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار عبدالرحیم ،بلنسقہ،چھ سالہ روزی بی بی،4سالہ محمد گل،ایک سالہ رابعہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے موٹر سائیکل پر سوار عبدالرحیم اپنی بیوی اورتین بچوں کے ساتھ بیلہ سے اپنے گاؤں کاٹھوڑ جارہاتھاکہ حادثہ پیش آگیاواقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں اور نعشوں کو فوری طورپر سول ہسپتال بیلہ لایا گیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں جبکہ حادثے کا ذمے دارکار ڈائیور موقع سے فرار ہوگیا بیلہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے کارڈارئیور کی تلاش شروع کردی نعشیں جب گھرپہنچائی گئیں تو علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہرطرف آہ وبکاپھیل گئی اور رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ۔