|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2015

کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکربلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجونے تحفظات کے خاتمے کی یقین دہانی کے بعداپنے استعفیٰ واپس لینے کافیصلہ کرلیاڈپٹی اسپیکرمیرعبدالقدوس بزنجوسے ان کی رہائش گاہ پرگزشتہ روز صوبائی وزراء پرمشتمل وفد نے ملاقات کی وفدمیں صوبائی وزیرشیخ جعفرمندوخیل،صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی،ڈپٹی اپوزیشن لیڈرانجینئرزمرک خان اچکزئی،وزیراعلیٰ کے مشیربرائے زکواۃ محمدخان لہڑی شامل تھے ملاقات کے موقع پرڈپٹی اسپیکرمیرعبدالقدوس بزنجونے وفد کواپنے تحفظات سے آگاہ کیاجس پروفدنے انہیںیقین دہانی کرائی کہ ان کے تحفظات دورکئے جائیں گے جس کے بعدمیرعبدالقدوس بزنجونے اپنااستعفیٰ واپس لینے کافیصلہ کرلیاواضح رہے کہ میرعبدالقدوس بزنجونے چندوجوہات کی بناپراپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کافیصلہ کیاتھااوراپنااستعفیٰ پاکستان مسلم لیگ(ن)سینئرصوبائی وزیرچیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کوپیش کیاتھاجس کے بعدسے ہی ڈپٹی اسپیکرکومنانے کی کوششیں کی جارہی تھی۔