|

وقتِ اشاعت :   May 3 – 2015

لندن: سابق مانچسٹر یونائیٹڈ اور انگلینڈ کے دفاعی کھلاڑی ریو فرڈینینڈ کی اہلیہ سرطان کے مرض سے قلیل مدت تک لڑنے کے بعد انتقال کر گئی ہیں۔ 36 سالہ کھلاڑی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میری اہلیہ گزشتہ رات انتقال کر گئی ہے۔ ربیقہ میری عمدہ اہلیہ تھی جو کہ رائل مرڈاسن ہسپتال لندن میں کینسر کے مرض میں تھوڑے عرصے کیلئے مبتلا رہنے کے بعد چل بسی ہیں۔ وہ ایک شاندار شخصیت اور ہمارے تین خوبصورت بچوں سے پیار کرنے والی ماں تھی اور اسے بطور اہلیہ، بہن، پھوپھی، بیٹی اور دادی کے طور پر مس کیا جائے گا، وہ ایک نگہبان اور متاثر کن شخصیت کے حوالے سے ہماری یاد میں زندہ رہے گی۔ جوڑے نے 2009ء میں شادی کی تھی جب فرڈینینڈ مانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے کھیلتے تھے، وہ کوینز پارک رینجرز کے ساتھ شامل ہونے سے قبل 2002ء سے 2014ء تک اولڈ ٹریفڈ میں تھے اور 1997ء سے 2011ء کے درمیان انگلینڈ کیلئے 81 میچز میں نمائندگی کی۔