|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2015

کوئٹہ : کمانڈنٹ سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ نے کہاہے کہ ہم کھیلوں کوفروغ دیکربلوچستان میں امن قائم کررہے ہیں جس میں صوبے کے تمام کھلاڑی میرے بازوہے بارود اورہتھیاروہ ناپاک چیزیں ہے جس سے ہم نے اپنی آنے والی نسل کوبچاناہے پاکستان کرکٹ بورڈکے تعاون سے کوئٹہ میں صوبے کے کھلاڑیوں کوکھیلنے کاایک اچھاموقع حاصل ہوان خیالات کااظہارانہوں نے ریجنل انٹرڈسٹرکٹ انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاکمانڈنٹ سدرن کمانڈنٹ نے کہاکہ بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں اورہمیں خوشی ہے کہ پی سی بی کے تعاون سے بلو چستان میں ایک ایسے ٹورنامنٹ کاانعقاد کیاگیاجس میں ہمارے صوبے کے نوجوانوں کواپنے کھیل کامظاہرہ کرنے کاموقع ملاانہوں نے کہاکہ ہم نے کھیلوں کوفروغ دیکریہاں امن لاناہے اوریہاں کے تمام کھلاڑی ہمارے ساتھ ملکرقیام امن کویقینی بنانے کیلئے جدوجہدکررہے ہیں باروداورہتھیاروہ ناپاک چیزیں ہے جس سے نوجوان نسل کودوررہناہوگاصوبے کے نوجوان آزادملک کے آزادبیٹے ہیں اسلام کے نام پرحاصل ہونے والے ملک میں چندلوگ کونسی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں اس جنگ میں جس طرح وہ اپنے بہن بھائیوں کاقتل کررہے ہیں وہ کل اللہ کوجوابدے ہونگے پاکستان پہلے سے ایک آزادی اورخودمختیارریاست ہے یہ پاکستان اوربلوچستان ہمارے نوجوانوں کے دم سے ہیں انہوں نے کہاکہ پی سی بھی کے تعاون سے جس طرح یہاں ٹورنامنٹ کاانعقادکیاگیاوہ قابل ستائش ہے اورہم سمجھتےء ہیں کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ سے ہمارے صوبے کے نوجوانوں کواپنے کھیل میں نکھاپیداکرنے کے مواقع حاصل ہونگے جس پرہم پاکستان کرکٹ بورڈکے مشکورہے انہوں نے اختتامی تقریب میں شرکت کرنے والے سابق کپتان جاویدمیاں داد،محمدیوسف،احمدشہزاد،ناصرجمشید،اورسعادکی تقریب میں شرکت کوسہراتے ہوئے کہاکہ ہمارے قومی ہیروکی بلوچستان آمدسے ہمارے نوجوانوں کے حوصلے بلندہوئے ہیں اوروہ وقت دورنہیں جب بلوچستان نوجوان قومی کرکٹ ٹیم میں قومی خدمات پیش کرینگے جس سے ملک وقوم کانام روشن ہوگا۔