|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہاگیاہے کہ کیسکوچیف رحمت اللہ بلوچ کیخلاف بلاجواز پروپیگنڈہ کرنااوربالخصوص بلوچستان حکومت میں ایسی جماعت جوبلوچ دشمن پالیسیوں پرعمل پیراہے اس سے قبل بھی بلوچستان کے اہم عہدوں پربلوچوں کونظراندازکیاگیااب جبکہ ایک باصلاحیت اورمیرٹ کی بنیاد پرتعینات کیسکوچیف رحمت اللہ بلوچ کیخلاف بلاجوازمنفی سوچ رکھناباعث افسوس ہے پارٹی نے ہمیشہ بلارنگ ونسل اورزبان میرٹ کے حوالے سے فیصلوں کوقدرکی نگاہ سے دیکھاہے ایسامحسوس ہورہاہے کہ بلوچستان کے ہرطبقہ فکرکی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہے جس سے منفی رحجانات آگے بڑھ رہے ہیں بیان میں کہاگیاہے کہ اہم عہدوں پرمیرٹ کوملحوظ خاطررکھاجائے پارٹی بیان میں مزیدکہاگیاکہ اگرحکمران چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں صاف وشفاف مردم شماری 2016کوہونی ہے اس کیلئے لازمی ہے کہ اس سے قبل لاکھوں کی تعدادمیں افغان مہاجرین کوفوری طورپرباحفاظت طریقے سے بھیجاجائے اورجوجعلی طریقے سے ساڑھے 5لاکھ خاندانوں کوشناختی کارڈ جاری کئے گئے یابلوچستان کے تمام اضلاع میں جعلسازی کے ذریعے یہاں کے مقامی لوگوں کے خاندانوں میں شامل کیاگیاہے ان کے شناختی کارڈز کوفوری طورپرتحقیقاتی اداروں کے ذریعے منسوخ کرائے جائے بصورت دیگران کے منفی اثرات مرتب ہونگے۔