۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2015

خضدار: خضدار سب تحصیل آڑنجی کے علاقہ شکلوئی میں شادی کی تقریب کے دوران غیر معیاری اور مضر صحت مشروبات پینے سے دولہا سمیت دو افراد جاں بحق بیس سے زائد متا ثر، متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ،مقامی ذرائع کے مطابق تحصیل وڈھ کے علاقہ آڑنجی شکلوئی میں ایک شادی کی تقریب منعقد ہورہی تھی اس دوران مہمانوں کی خاطر تواضع مشروبات سے کیجارہی تھی کہ اچانک مشروب پینے والوں کی حالت غیر ہونے لگی جس کے نتیجے میں دولہا شاہ میر اور ایک کمسن بچہ جاں بحق ہوگئے جب کہ بیس سے زائد مرد و خواتین اور بچے شدید متا اثر ہوئے علاقہ سے منتخب ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبران مولانا عبدالجلیل اورمولوی شیر محمد کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے ناخوشگوار واقع کی اطلاع محکمہ صحت کے حکام کو دی گئی مگر افسوس کہ ہماری شنوائی نہیں ہو سکی اور نہ متا اثرین کو طبی امداد دی گئی۔