|

وقتِ اشاعت :   January 31 – 2016

کوئٹہ: کوئٹہ میں ہزار گنجی کے مقام پر سکیورٹی فورسز پر مسلح شدت پسندوں نے حملہ کردیا ،مقابلے میں 3 شدت پسند ہلاک جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فوسز کا قافلہ کارروائی کے لیے جارہا تھا،جب ہزار گنجی کے مقام پر گھات میں بیٹھے شدت پسندوں نے انھیں نشانہ بنایا، جس کے بعد مزید نفری طلب کو طلب کیا گیا، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تقریبا ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔اس دوران 3شدت پسند ہلاک جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ،شدت پسندوں کے قبضے سے دیسی ساختہ بم برآمد، ہینڈ گرینیڈ اور 3 پستول برآمد کر لیے گئے۔سیکیورٹی فورسز نے ہلاک شدت پسندوں کی لاشوں کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی جبکہ زخمی سیکیورٹی اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔