|

وقتِ اشاعت :   January 15 – 2017

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی واپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام صوبے اور عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہی ہے اور عوام کو موجودہ حکمرانوں سے نجات دلانے کے لئے آئندہ انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہو گا جمعیت علماء اسلام صوبے کے واحد سیاسی ومذہبی جماعت ہے جنہوں نے عوام کی بھر پور خدمت کی ہے ہیں جمعیت علماء اسلام مردم شماری کے حق میں ہے عوام قوم پرستوں کے بہکاوے میں نہ آئیں پشتون بلوچ قوم پرست اپنے آقاؤں کو خوش کر نے کے لئے صوبے کے وسائل میں اضافے اور بیوروز گاری کو نہ ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں جمعیت علماء اسلام اس کی ہر گز اجازت نہیں دینگے مردم شماری کو متنازعہ بنا نے والے صوبے کے خیر خواہ نہیں ہے اور برادر اقوام کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے والوں کی تمام سازشیں ناکام بنا دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیف اللہ میں مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماضی میں پشتونخوامیپ کی مردم شماری کے بائیکاٹ سے صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور اب بلوچ قوم پرستوں کی جانب سے مردم شماری سے بائیکاٹ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے 1998 میں سابق وزیراعلیٰ کے ہوتے ہوئے مہا جرین کی موجودگی میں مردم شماری کی اور اس وقت پشتون قوم کی خدمت کر نے والی جماعت نے بائیکاٹ کیا جس کی وجہ سے صوبے کو بہت نقصان اٹھانا پڑا اب کی مردم شماری کے بائیکاٹ بلوچ قوم پرست کر رہے ہیں اور پشتون قوم پرست مردم شماری کے حق میں ہے اس وقت کی پشتون قوم پرست کی جماعت کی بائیکاٹ اور آج بلوچ قوم پرستوں کی بائیکاٹ سمجھ سے بالاتر ہے دونوں قوم پرست اپنے آقاؤں کو خوش کر نے کے لئے صوبے کو تباہی وبربادی سے دوچار کرنے کا ٹھیکہ اٹھایا ہے مردم شماری ہونے سے این ایف سی ایوارڈ میں اضافہ وفاق سے فنڈز کے اضافے اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے لیکن بد قسمتی سے پشتون بلوچ قوم پرست مردم شماری کو متنازعہ بنا کر صوبے کومزید پسماندگی کی طرف دھکیلنے کی سازش کر رہے ہیں مردم شماری کو متنازعہ بنا نے والے صوبے کے خیر خواہ ہے اور برادر اقوام کے درمیان نفرتیں پیدا کر دونوں اپنے مفادات حاصل کر رہے ہیں پشتون بلوچ اقوام کولڑانے کی تمام تر سازشیں ناکام بنا دینگے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام صوبے اور عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہی ہے اور عوام کو موجودہ حکمرانوں سے نجات دلانے کے لئے آئندہ انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہو گا جمعیت علماء اسلام صوبے کے واحد سیاسی ومذہبی جماعت ہے جنہوں نے عوام کی بھر پور خدمت کی ہے ہیں جمعیت علماء اسلام مردم شماری کے حق میں ہے عوام قوم پرستوں کے بہکاوے میں نہ آئیں پشتون بلوچ قوم پرست اپنے آقاؤں کو خوش کر نے کے لئے صوبے کے وسائل میں اضافے اور بیوروز گاری کو نہ ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں جمعیت علماء اسلام اس کی ہر گز اجازت نہیں دینگے مردم شماری کو متنازعہ بنا نے والے صوبے کے خیر خواہ نہیں ہے اور برادر اقوام کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے والوں کی تمام سازشیں ناکام بنا دینگے۔