کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدراور وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو نے کہاہے کہ بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی قومی ،وطنی ،شعوری ،جمہوری جدوجہد پر عمل کرنے سے ملک کی قومیتوں میں موجود احساس محرومی محکومیت کا خاتمہ اور قومی سوال کا حل ممکن ہیں ۔
بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی صد سالہ یوم پیدائش کی مناسبت سے آج کا جلسہ ملک کی سیاست میں مثبت کردار اد اکریگا ۔
انہوں نے یہ بات ہفتے کو جلسہ عام کے حوالے سے مانیٹرنگ کمیٹی اور ذمہ داروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
اس موقع سابق وزیراعلی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،مرکزی سینئر نائب صدر میر طاہر خان بزنجو ،مرکزی سیکرٹری اطلاعا ت جان محمد بلیدی ،صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالخالق بلوچ ،صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو ،ضلعی صدر کوئٹہ حاجی عطاء محمد بنگلزئی ،ارکان مرکزی کمیٹی ڈاکٹراسحاق ،نیاز بلوچ ،مہران بلوچ ،کریم کھیتران ،عبدالرسول بلوچ ،ممبران ورکنگ کمیٹی حاجی عبدالصمد بلوچ ،عبید لاشاری ،ملک نصیراحمد شاہوانی ،طاہر ہ نور رشید ،ضلعی جنرل سیکرٹری علی احمد لانگو ،میر ولید بزنجو ،ڈاکٹر دوست محمد لانگو ،جلیل ایڈوکیٹ ،ملک مراد لہڑی ،ریاض زہری سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔
میر حاصل خان بزنجو نے جلسہ عام کی تیاریوں ،انتخابات اور پبلسٹی کے حوالے سے کارکنوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی اپنی بہترین تنظیم ادارے کی بالادستی اور بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی سیاسی فکر کے بدولت ملک بھر میں الگ اہمیت رکھتی ہے اور نیشنل پارٹی کی مکمل قیادت سیاسی عمل سے گزر کرپارٹی کی قیادت کررہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکن ،پارٹی پالیسیوں اور قیادت کی جمہوری ،شعوری کردار اور جدوجہد کو عوام کے سامنے اجاگر کریں نیشنل پارٹی ملک کی واحد قومی سیاسی جماعت ہے ۔
جو اپنی قومی پالیسیوں پر سمجھوتہ عوام کے ساتھ گناہ کبیرہ قراردے تھی اس لئے عوام کا رجحان نیشنل پارٹی کی طرف ہے ۔
پارٹی ذمہ دارپارٹی پروگرام کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادارکریں ۔
انہوں نے کہاکہ میر غوث بخش بزنجو نے ساری عمر عوامی حقوق ،قومی سوال او رپارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی اور نیشنل پارٹی فکر بزنجو کی تسلسل کی وارث ہیں نیشنل پارٹی میر غوث بخش بزنجو کی سیاسی فکر کو پروان چڑھانے کیلئے اپنے قومی جدوجہد پر کاربند رہیں گی۔
انہوں نے بلوچستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ میر غوث بخش بزنجو کی یاد میں منعقدہ جلسہ عام شرکت کرکے جمہوری سوچ کو تقویت دینے میں اپنا کردار اد اکریں ۔