سنجاوی: غیر قانونی میڈیکل اسٹورز کیخلاف کریک ڈؤان 17میڈیکل اسٹور اور لیباٹریز سیل ۔سیل کئے گئے میڈیکل اسٹورز ، لیباٹریز اور کلینکس بااثر شخصیات کی سفارش پر راتوں رات ہی کھول دیا گیا۔
ڈپٹی ڈائیریکٹر انسپیکشن سیل ڈاکٹر محمد انوار مندوخیل نے سنجاوی شہر میں عطائی ڈاکٹروں ،غیر قانونی میڈیکل اسٹورز کیخلاف چھاپے مارے اور 17غیر قانونی میڈیکل اسٹورز،کلینکس،لیباٹریزکو سیل کردیا گیا۔درجن بھر عطائی ڈاکٹر ز اپنے بدنامی سے بچھنے کی میڈیکل اسٹورز کو تالے لگاکر بھاگ گئے۔
ڈاپٹی ڈائیریکٹر محمد انور مندوخیل نے بڑے بڑے کلینکس کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے چھوٹے میڈیکلز کو سیل کردیئے ۔رات گئے تک سیل کئے گئے تمام میڈیکل اسٹورز ،لیباٹریز،کلینکس بااثر سیاسی شخصیات کے دباؤ پر دوبارہ کھول دیئے گئے۔
جس پر سنجاوی کے سماجی حلقوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کافی عرصے سے سنجاوی میں انسانی زندگیوں سے نہ رُکنے والا کھیل کھلا جارہا ہے جو کہ باعث تشویش ہے ۔
سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی ادویات فروخت کرنے والوں کے ہاتھوں کئی انسانی زندگی کے چراغ بج گئے ۔سنجاوی کے سماجی حلقوں نے محکمہ صحت احکام سے اپیل کی ہے کہ سنجاوی میں غیر قانونی میڈیکل اسٹورز کیلئے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں اور مطالبہ کیا گیا کہ غیر قانونی میڈیکل اسٹورز چلانے والے مالکان و عطائی ڈاکٹروں کیخلاف بلاتفریق کاروائی کریں۔