|

وقتِ اشاعت :   November 1 – 2017

کو ئٹہ: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب داؤد خان ناصر کے روبرو نواب زادہ گزین مری کی جانب سے کالعدم تنظیموں کی معاونت اور دیگر دفعات کے تحت اپنے خلاف قائم مقدمہ میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کردی گئی تاہم ان کے وکیل کی غیر موجودگی کے باعث درخواست کی سماعت نہ ہوسکی ۔

گزشتہ روز نواب زادہ گزین مری کے وکیل کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ ون کے روبرو نواب زادہ گزین مری کے خلاف کالعدم تنظیموں کی معاونت ودیگر سے متعلق دائر مقدمہ میں درخواست ضمانت بعداز گرفتاری دائر کی گئی تھی تاہم منگل کو نوابزادہ گزین مری کے وکیل کی غیر موجودگی کے باعث درخواست کی سماعت نہ ہوسکی جس کے بعد درخواست کی سماعت کو 3نومبر تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔