بیجنگ : چین نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبوں کی سکیورٹی کیلئے بلوچ عسکریت پسندوں سے مذاکرات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ چین سی پیک کے منصوبوں اورچینی شہریوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران اس حوالے سے بعض خبروں کے سوال پربتایا کہ انہیں اس رپورٹ کے حوالے سے کوئی علم نہیں۔
ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے سی پیک کے تحت ملک بھر میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی سکیورٹی اورچینی شہریوں کے تحفظ کیلئے سکیورٹی فورس قائم کی ہے، چین سی پیک کے تحت بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی سکیورٹی اورچینی شہریوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہے۔
نیب نے انیتا عرفان کیخلاف تحقیقات شروع کر دی
کوئٹہ (این این آئی )قومی احتساب بیورو نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن بلوچستان اسمبلی انیتا عرفان کیخلاف کرپشن کی شکایات کی جانچ پڑتال شروع کردی ۔
نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب بلوچستان کو رکن صوبائی اسمبلی انیتا عرفان کے خلاف کرپشن کی شکایت کی جانچ پڑتال کے احکامات جاری کر دئیے۔ذرائع کے مطابق انیتا عرفان کیخلاف کرسچن ویلفیئرہاوسنگ سوسائٹی بشیرآباد کوئٹہ میں پلاٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے الزامات ہیں۔
چین نے بلوچ عسکریت پسندوں سے مذاکرات کی تردید کردی
![]()
وقتِ اشاعت : February 23 – 2018